سرفراز احمد کے ریٹائرمنٹ کا اعلان پر پاکستانی کھلاڑیوں کا خراجِ تحسین

سرفراز احمد کے ریٹائرمنٹ کا اعلان پر پاکستانی کھلاڑیوں کا خراجِ تحسین

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد جاری اپنے پیغام میں سٹار بیٹر بابر اعظم نے کہا کہ سيفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا واقعی ایک اعزاز تھا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ آپ کی رہنمائی اور یقین کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ کو دیے گئے آپ کے یادگار لمحات کا شکریہ۔ آپ کی نئی زندگی کے اس مرحلے کے لیے کامیابی اور سکون کی دعا کرتا ہوں۔

فخر زمان نے نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ایک عظیم انسان، لیڈر اور کو ریٹائرمینٹ مبارک، بہترین کیریر پر آپ کو مبارک ہو، آپ کی خدمات کے لیے دل سے شکریہ۔

شان مسعود نے سرفراز احمد کو شاندر کیریر سے ریٹئرمینٹ پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا آپ کرکٹ کے لیے رول ماڈل ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں پر اعتماد، جدوجہد اور یادگار لمحات پرسابق کپتان کا شکریہ ادا کیا۔

اسی طرح سابق فاسٹ بالر اور چیف سیلیکٹر وہاب ریاض نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں سرفراز احمد کو کمیاب کیریر پر مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سابق کپتان اظہر علی نے لکھا آپ کے ساتھ کھیلنا ہمییشہ یاد رہے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے آپ کا جزبہ، قیادت، اور عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

علاوہ ازیں دیگر کھلاڑیوں نے بھی سابق کپتان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کامیاب کیریر پر مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے سرفراز احمد نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمینٹ کا اعلان کیا تھا۔