سلمان علی آغا کے رن آؤٹ پر ایم سی سی کا ردِعمل

سلمان علی آغا کے رن آؤٹ پر ایم سی سی کا ردِعمل

سلمان آغا کے متنازعہ رن آؤٹ پر ایم سی سی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ڈھاکہ ون ڈے میں سلمان کریز سے باہر تھے، گیند کھیل میں تھی۔

ایم سی سی نے کہا کہ بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، کھلاڑیوں کے ٹکرانے سے گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہوتی۔

ایم سی سی نے مزید کہا کہ قوانین کے مطابق امپائرز کے پاس آؤٹ دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔