کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) سری لنکا کے مہیش تھیکشنا پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔
پی ایس ایل ٹیم حیدرآباد کنگسمین نے تھیکشانا کو سائن کیا ہے، تھیکشنا کو اوٹیل بارٹمین کے متبادل کے طور پر ٹیم نے سائن کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 11 کا میلہ 39 دن جاری رہے گا، ایونٹ میں مجموعی طور پر فائنل سمیت 44 میچز کھیلے جائیں گے۔