خلاصہ
- ہیوسٹن: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں آئیوری کوسٹ نے آخری لمحات میں گول کر کے ایکواڈور کو 0-1 سے شکست دے دی۔
میچ کا فیصلہ کن لمحہ 90 ویں منٹ میں آیا جب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر اماد دیا لو نے بطور متبادل میدان میں آ کر شاندار گول سکور کیا۔
ولیفریڈ سنگو کی طاقتور رن کے بعد آنے والی گیند پر اماد نے بائیں پاؤں سے شاندار فِنش کرتے ہوئے گیند کو کونے میں پہنچا دیا جس نے پورے سٹیڈیم کا نقشہ بدل دیا۔
یہ شکست ایکواڈور کے لیے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوئی کیونکہ ان کی 19 میچوں پر مشتمل ناقابل شکست اننگز کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا جو تقریباً دو سال سے جاری تھا۔
میچ کے دوران ایکواڈور نے کئی مواقع پیدا کیے اور تین بار گیند کراس بار سے ٹکرائی، جون یبوآہ اور ایلن منڈا کی کوششیں پہلے ہاف میں ناکام رہیں جبکہ تجربہ کار اسٹرائیکر اینر ویلنشیا بھی دوسرے ہاف میں پوسٹ سے محروم رہے۔
دوسری جانب آئیوری کوسٹ نے بھی مواقع پیدا کیے اور نائس کے فارورڈ الیے واہی کی کوشش کراس بار پر لگ کر واپس آ گئی۔
اگرچہ ایکواڈور نے زیادہ تر وقت دفاعی حکمت عملی اپنائی اور آئیوری کوسٹ کے حملوں کو روکے رکھا لیکن آخری لمحات میں اماد دیا لو کی شاندار انفرادی مہارت نے پورے میچ کا نتیجہ بدل دیا۔
اس فتح کے ساتھ آئیوری کوسٹ نے گروپ ای میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے اور ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔