کھیل
خلاصہ
- بوسٹن: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، جہاں چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو پیراگوئے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹیز پر 3-4 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر رہا جس کے بعد فاتح کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، پیراگوئے کے کھلاڑیوں نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے چار پینلٹیز کامیابی سے گول میں تبدیل کیں جبکہ جرمنی تین ہی پینلٹیز سکور کر سکا۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ پیراگوئے نے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی جبکہ جرمنی کا عالمی کپ میں سفر غیر متوقع طور پر اختتام پذیر ہوگیا، فٹبال ماہرین اس نتیجے کو ٹورنامنٹ کے اب تک کے سب سے بڑے اپ سیٹس میں شمار کر رہے ہیں۔