خلاصہ
- نیو یارک: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مصر کو پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں فتح دلانے کے بعد ٹیم کے کپتان محمد صلاح نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک ہے اور پوری ٹیم نے تاریخ رقم کی ہے۔
آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صلاح نے کہا کہ ہم اس کامیابی کو معمولی نہیں سمجھ سکتے کیونکہ مصر نے پہلی بار ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے آگے رسائی حاصل کی ہے۔
محمد صلاح نے کہا کہ مجھے ہمیشہ مصر کی جرسی پہننے پر فخر محسوس ہوتا ہے، اس سے بڑھ کر میرے لیے کوئی اعزاز نہیں۔ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو خوش دیکھنا اور اس لمحے سے لطف اندوز ہوتے دیکھنا میرے لیے سب سے بڑی خوشی ہے۔
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 3, 2026
مصری کپتان نے کہا کہ آج کا دن میری زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک ہے، ہم نے بطور ٹیم تاریخ رقم کی اور اس کامیابی کا تمام تر کریڈٹ میرے ساتھی کھلاڑیوں کو جاتا ہے، انہوں نے ہی تاریخ لکھی ہے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4-2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی۔
اس کامیابی کے ساتھ مصر نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فتح حاصل کی اور اب وہ 7 جولائی کو اٹلانٹا اسٹیڈیم میں پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے آمنا سامنا ہوگا۔