افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران انتقال کر گئے

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران انتقال کر گئے

افغانستان کرکٹ بورڈ نے شاپور زدران کے انتقال کی تصدیق کی ہے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا اور بھارت کے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے شاپور زدران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاپور زدران کے جنازے کا اعلان خاندان والوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔

وہ افغانستان کرکٹ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے تھے، افغانستان کے متعدد کھلاڑی بھارتی ہسپتال میں شاپور زدران کی عیادت کے لیے جاتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شاپور زدران نے 44 ون ڈے، 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔