پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے

پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کھیل کے پہلے سیشن میں بارش کے سبب صرف 14 اعشاریہ ایک اوورز کا کھیل ہو سکا جس میں ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 23 رنز بنائے۔

برینڈ ن کنگ 12 کے انفرادی سکور پر محمد عباس کا شکار بنے تھے، کھانے کے وقفے کے آدھے گھنٹے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا، اوپنر چندر پال اور ہوج نے دوسری وکٹ پر 51 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے بعد چندر پال 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ پر عامر جنگو نے ہوج کے ساتھ مل کر 42 رنز بنائے، اور 21 رنز بنانے کے بعد اننگز میں محمد عباس کا دوسرا شکار بنے، چوتھی وکٹ پر شائی ہوپ اور ہوج نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مزید بغیر کسی نقصان کے ٹیم کا سکور 3 وکٹ پر 194 رنز تک لے گئے۔

اس دوران ہوج نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 83 جبکہ شائی ہوپ 39 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، دونوں 88 رنز کی شراکت قائم کر چکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2، جبکہ عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی، قومی ٹیم کے 33 سالہ لیفٹ آرم سپنر علی عثمان ڈیبیو کر رہے ہیں۔