کھیل
خلاصہ
- برسلز: (دنیا نیوز) عالمی فٹبال کی ترقی کیلئے 10 ارب سے زائد فنڈنگ کا منصوبہ تیار کر لیا گیا جبکہ ورلڈ کپ اور دیگر ٹورنامنٹس کیلئے نئی کمپنی بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اقلیتی حصص فروخت کر کے 4 اعشاریہ 2 ارب ڈالر جمع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کیلئے رکن ممالک کی فنڈنگ 80 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 2 کروڑ ڈالر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
نئی کمپنی کا منافع عالمی فٹبال کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا، اس منصوبے پر عملدرآمد رکن ممالک کی اکثریت اور فیفا کونسل کی جانب سے منظوری سے مشروط ہوگا۔