ویمنز ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 5 ستمبر کو ہوگا

ویمنز ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 5 ستمبر کو ہوگا

ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان گروپ مرحلے کا انتہائی اہم مقابلہ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔

ویمنز ایشیا کپ میں گروپ مرحلے کے بعد کامیاب ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں ٹائٹل کے حصول کے لیے سخت مقابلے متوقع ہیں۔