براڈ پیک حادثہ، 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد منتقل

براڈ پیک حادثہ، 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد منتقل

ڈپٹی کمشنر حمزہ مراد نے بتایا کہ کوہ پیماؤں کی میتیں ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئیں، میتوں کو پمز ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سفری دستاویزات تیار ہونے کے بعد میتوں کو نیپال روانہ کردیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 1 ہفتے قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

حمزہ مراد کے مطابق پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔