کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پرتگال میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے اوور 45 کے فائنل میں پاکستان اور ٹاپ سیڈ سپین کے درمیان مقابلہ ہوا جس پاکستان کے عقیل خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سنگلز اور ڈبلز میں مقابلہ ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد فیصلہ کن سنگل میں سپین کے فرانسسکو مارٹینز بائنا نے پاکستان کےعقیل خان کو 6-4، 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستان نے امریکا، کینیڈا، میزبان پرتگال اور سویڈن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، چیمپئن شپ میں 30 سے زائد ممالک اور 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ماسٹر کپ میں میڈل جیتنے والا پاکستان ایشیا کا واحد ملک ہے۔