ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا

ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا

ؤذرائع کا بتانا ہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 16 اگست سے ٹریننگ شروع کرے گا اور ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے لیے لاہور کے وینیو کا آپشن موجود ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں زیادہ ردو بدل کا امکان نہیں ہے۔

سکواڈ میں کپتان فاطمہ ثنا کی واپسی ہو گی جو دی ہنڈریڈ لیگ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکیں تھی۔

یاد رہے کہ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔