پی سی بی نے ٹرائی سیریز اور سری لنکا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا

پی سی بی نے ٹرائی سیریز اور سری لنکا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا

شیڈول کے مطابق پاکستان 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گا، جبکہ سری لنکا کا دورہ پاکستان 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

سری لنکا 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ کھیلے گا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی، جس میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔