پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

چیمپئن شپ میں شریک دونوں پاکستانی کھلاڑی اپنے اپنے درجات کے مقابلوں میں فاتح رہے، یحییٰ خان نے انڈر 17 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔

ابوبکر انڈر 11 کیٹیگری کا ٹائٹل جیت کر وطن واپس لوٹے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم پاکستان کی ہونہار بیٹی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں سکواش ٹائٹل جیت لیا تھا۔

ثنا بہادر نے اس سے قبل بھی آسٹریلیا ہی کے شہر میلبورن میں منعقدہ چیلنجر بینڈیگو اوپن سکواش ٹائٹل جیت کر ملک کا نام بلند کیا تھا۔