کھیل
خلاصہ
- سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو ایک اننگز اور51 رنز شکست دے دی۔
آسٹریلیا اور بنگلادیش کا دوسرا ٹیسٹ میچ صرف 2 دن میں ہی ختم ہو گیا۔
بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 64 اور دوسری اننگز میں 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ آسٹریلیا نے واحد اننگز میں 210 رنز بنائے۔
مچل سٹارک نے دوسری اننگز میں 4 اور ٹیسٹ میں 10 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ دوسری اننگز میں پیٹ کمنز اور نیتھن لائن کی 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔