خلاصہ
- لارڈز: (دنیا نیوز) پاکستان کی ٹیم لارڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ نے 180 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان کے صرف 2 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، اذان اویس نے 46، سعود شکیل نے 16 رنز بنائے ہیں، شان مسعود، علی عثمان، خرم شہزاد ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق 5، محمد رضوان 7 اور کپتان بابر اعظم 8 رنز بناسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جیمی اسمتھ اور جارڈن کاکس نے نصف سنچریاں بنائیں، آخری وکٹ پر ایٹ کنسن اور جوش ٹنگ نے 47 رنز بنائے ہیں، گس ایٹ کنسن نے 45 اور جوش ٹنگ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد علی نے تین، علی عمان، خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔