پاکستان انڈر 19 ٹیم کا انگلینڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا انگلینڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن

ہیڈ کوچ شاہد انور نے ٹریننگ سیشن سے قبل کھلاڑیوں سے گفتگو کی اور بیٹرز کو انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی ہدایات دیں، کوچنگ سٹاف نے نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا، جبکہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کے خلاف ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، سیریز 2 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔