پی سی بی کا سب سے بڑا سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 19 ستمبر سے شروع ہوگا: محسن نقوی

پی سی بی کا سب سے بڑا سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 19 ستمبر سے شروع ہوگا: محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ پہلی بار 100 اضلاع کے 1400 سکولوں کے 21 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ افتتاحی میچ 19 ستمبر کو دوپہر 2 بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ کے اختتام پر راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے۔