کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے سابق ہاکی اولمپئن اور عظیم کھلاڑی خواجہ ذکاء الدین 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
خواجہ ذکاء الدین 1960 میں اٹلی کے شہر روم میں ہونے والے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے۔
خواجہ ذکاء الدین 27 اکتوبر 1936 کو جالندھر، مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1958 سے 1966 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 56 انٹرنیشنل ہاکی میچز کھیلے۔
خواجہ ذکاء الدین کا شمار پاکستان کے ان کھلاڑیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے قومی ہاکی کے سنہری دور میں ملک کی نمائندگی کی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔