دنیا
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں فیئر فورڈ ایئر بیس سے متعلق سازش کی تحقیقات کے دوران ایک 27 سالہ برطانوی ایرانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق لندن سے گرفتار شخص پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی تیاری کا شبہ ہے، برطانوی حکام نے غیر ملکی ریاست کے ممکنہ ملوث ہونے سمیت مختلف پہلوؤں پر غور شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ امریکا کے ساتھ مل کر فیئر فورڈ اڈے سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے، ایران نے ملوث ہونے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
اس ضمن میں ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کرکے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس پر احتجاج بھی کیا ہے۔