خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائیوں کے پیش نظر مشرق وسطی میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق بحری جہازوں کے گروپ میں 7 ہزار سے زائد سیلرز اور 2 ہزار سے زائد میرینز شامل ہیں جن میں یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ اور یو ایس ایس میکن آئی لینڈ ایمفی بیئس ریڈی نیس گروپ شامل ہیں۔
اس تعیناتی کے بعد اکتوبر کے آخر تک خطے میں تین امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے موجود ہو سکتے ہیں، پہلے سے موجود امریکی اہلکاروں کو ملا کر خطے میں امریکی بحری موجودگی 20 ہزار سے زائد سیلرز اور میرینز اور سیکڑوں طیاروں تک پہنچ سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئی کارروائی کے امکان کو بھی رد نہیں کیا اور کہا ہے کہ 3 نومبر کے امریکی انتخابات کے بعد ایران میں بمباری بڑھانا ممکن ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل جانے والی فلائی دبئی پرواز کے پائلٹ پر حملے کی کوشش کرنے والے معاون پائلٹ کے ایران سے تعلق کے ابتدائی شواہد موجود ہیں اور اگر تہران سے تعلق ثابت ہوا تو امریکا سخت جوابی کارروائی کرے گا۔
ٹرمپ نے ایران کی تازہ جنگ بندی تجویز بھی مسترد کرنے کا بتایا اور کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش مجموعی طور پر کافی نہیں تھی۔