دنیا
خلاصہ
- ابوظہبی: (دنیا نیوز) خلیجی ممالک نے مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والی شہری تنصیب کو نشانہ بنانا سنگین اشتعال انگیزی ہے۔
رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت نے مدینہ منورہ میں حوثی حملے کو سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بحرین نے حوثیوں کے خلاف سلامتی کونسل سے سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اردن نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔