سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام

سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام

ترجمان کے مطابق طیبہ گرڈ سٹیشن پر حملہ 29 ستمبر صبح 5 بج کر 11 منٹ پر کیا گیا، تحقیقات اور ڈرون ملبے کے تجزیے سے حوثیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسجد نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، حوثیوں کی کارروائی مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

ترجمان سعودی اتحادی افواج کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی افواج حرمین شریفین کے تحفظ اور زائرین کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔