دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکا اور فرانسی کے وزرائے دفاع سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے سعودی امریکا دفاعی شراکت داری پر گفتگو کی، سعودی اور امریکی وزرائے دفاع کے درمیان علاقائی سلامتی اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی وزیر دفاع نے فرانسیسی وزیر مسلح افواج کیتھرین ووٹرین سے دفاعی تعاون پر گفتگو کی، خالد بن سلمان اور کیتھرین ووٹرین نے علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوران گفتگو سعودی وزیر دفاع نے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع پر عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے اقدامات پر زور دینے کا مطالبہ کیا۔