ویمنز انڈر 19 ٹی20 ٹرائی سیریز آج سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

ویمنز انڈر 19 ٹی20 ٹرائی سیریز آج سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

ٹرائی سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا، تینوں ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ٹرائی سیریز میں تینوں ٹیمیں ٹرپل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت مجموعی طور پر 6،6 میچز کھیلیں گی، جبکہ پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں 16 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

تمام میچز کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوگا جبکہ ٹاس 10 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی