کھیل
خلاصہ
- شگر: (دنیا نیوز) شگر میں جشنِ خزاں فیسٹیول کے چوتھے روز بھی فٹبال اور پولو کے مقابلے جاری ہیں۔
فٹبال میں ڈیرہ لمسہ نے گانچھے الیون کو 3-1 سے شکست دے دی، جبکہ سکردو فرینڈز نے نگر الیون کو ایک گول سے ہرا دیا۔
اماچہ پولو گراؤنڈ میں سکردو نے ڈوغونی کو شکست دی، جبکہ چھوربٹ نے استور کے خلاف پہلے ہاف میں 9 گول کر کے کامیابی حاصل کی۔
فٹبال اور پولو کے مقابلے دیکھنے کے لیے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
دوسری جانب الچوڑی کرکٹ لیگ سیزن 14 کا فائنل بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ الچوڑی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کرکٹ لیگ سیزن 14 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
جشنِ خزاں فیسٹیول کے فٹبال اور پولو مقابلے 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ پولو، نیزہ بازی، تیراندازی، رسہ کشی اور روایتی کھانوں کے اسٹالز بھی فیسٹیول کی رونق بڑھا رہے ہیں۔