خواتین میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے لیے پی سی بی کا اہم اقدام

خواتین میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے لیے پی سی بی کا اہم اقدام

پی سی بی کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام ہوگا جبکہ پی سی بی کی جانب سے دستخط شدہ خصوصی فین شرٹس کی نیلامی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا بتانا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ شرٹس نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی اور اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج پر خرچ ہوگی۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ اس نیلامی کا مقصد علاج کے اخراجات برداشت نہ کر سکنے والی خواتین کی مدد کرنا ہے، شائقین کو خصوصی شرٹس حاصل کرنے اور قیمتی جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔