ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ: قومی کرکٹرز تاحال پی سی بی کے این او سی کے منتظر

ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ: قومی کرکٹرز تاحال پی سی بی کے این او سی کے منتظر

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو تاحال این او سی نہیں ملے جس کے باعث قومی کرکٹرز پریشانی سے دوچار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کی جانب سے قومی کرکٹرز سے رابطے کیے جا رہے ہیں اور انہیں جلد این او سی حاصل کرنے کا کہا گیا ہے۔

لیگ میں فخر زمان، افتخار احمد، نسیم شاہ، فہیم اشرف، سفیان مقیم اور عباس آفریدی شامل ہیں جبکہ حسن نواز، علی رضا، اعظم خان، خواجہ نافع، عاکف جاوید اور سلمان ارشاد بھی لیگ کا حصہ ہوں گے۔

ان کے علاوہ خوشدل شاہ اور حیدر علی بھی ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

اگر مقررہ وقت تک پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ ہوئے تو ٹیمیں ان کے متبادل کھلاڑیوں کو شامل کرلیں گی ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ 7 سے 20 نومبر تک کھیلی جائے گی۔