خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر سیریز 0-1 سے جیت لی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا ۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عباس اور عامر جمال نے 3، 3 جبکہ رضا اللّٰہ 2 اور سلمان علی آغا اور ثاقب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام تک 9 وکٹوں پر 309 رنز بنائے تھے، جس کے بعد آج پہلے ہی سیشن میں مہمان ٹیم کی دوسری اننگ اختتام کو پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 98 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، محمد عباس نے 14، رضا اللّٰہ نے 21 اور عامر جمال نے 24 رنز کے عوض 3، 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ 1 وکٹ ثاقب خان کو بھی ملی۔
بعد ازاں پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 325 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا جبکہ ٹیسٹ سیریز سے قبل 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے 1-2 سے جیتی تھی۔