پی سی بی کا 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان

پی سی بی کا 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان

پی سی بی کی طرف سے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کا داخلہ مفت کر دیا گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران جمعرات کو کرکٹ فینز بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم لانے کے لیے کیا گیا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز شائقین کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورٹ نے شائقین کرکٹ کو وقت پر راولپنڈی سٹیڈیم پہنچنے اور میچ سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی ہے۔