دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے سری لنکن کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یادگاری تحائف پیش کیے۔

سری لنکن کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے دورہ پاکستان کے دوران پی سی بی کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہا۔

سری لنکن ٹیم نے دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی 20 میچز، دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز اور سہ ملکی ون ڈے سیریز میں حصہ لیا، مہمان ٹیم آج وطن واپس روانہ ہوگی۔