عالمی دن کے موقع پر گوگل کا خواتین کو خراج تحسین

Published On 08 March,2021 05:50 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) گوگل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سرچ انجن گوگل کی جانب سے اپنے صفحہ پر 8 مارچ کی مناسبت سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گوگل عالمی دنوں کی مناسبت سے وقتاً فوقتاً اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے اہم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے لیکن آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گووگل نے اپنے ڈووڈل میں خواتین کو دکھایا ہے جو ہاتھوں میں ہاتھ تھامے دکھائی دے رہی ہیں۔

گوگل کی ڈوڈل کی خاص بات ویڈیو ہے جو اس ڈوڈل پر کلک کرنے سے شروع ہوجاتی ہے۔ ویڈیو میں بھی گوگل نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کامیابیوں کو تصویروں کے ذریعے دکھایا ہے جس کا مقصد دنیا کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
 

Advertisement