کراچی کی عریش فاطمہ کم عمر ترین مائیکروسوفٹ پروفیشنل

Published On 26 April,2021 11:19 am

کراچی:(روزنامہ دنیا)پاکستان کی چار سالہ عریش فاطمہ دنیا کی سب سے کم عمر ترین مائیکروسوفٹ پروفیشنل بن گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی عریش فاطمہ نے مائیکرو سوفٹ کے پروفیشنل امتحان میں شرکت کی۔ مائیکرو سوفٹ کے زیر اہتمام امتحان کو پاس کرنے کے لئے کم سے کم 700پوائنٹس کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ ننھی عریش فاطمہ 831پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔اس کامیابی نے انہیں ان ذہین پاکستانیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جنہوں نے کم عمری میں ایم سی پی کی سند حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق عریش کے والد آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں ، انہوں نے اپنی بیٹی کی ذہانت اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کو کمپیوٹر سکلز سیکھنے میں بھرپور رہنمائی کی۔کورونا کے دوران لاک ڈان میں عریش کے والد نے انہیں مائیکرو سوفٹ ورڈ اور مائیکرو سوفٹ آفس پر کام کرنا سکھایا اور وہ اپنی عمدہ یادداشت سے ان دونوں سوفٹ ویئرز پر مہارت حاصل کرتی چلی گئیں اور امتحان میں کامیاب ہوگئیں۔
 

Advertisement