چاند پر پہلے انسانی مشن اپالو الیون کے خلاباز مائیکل کولنز انتقال کر گئے

چاند پر پہلے انسانی مشن اپالو الیون کے خلاباز مائیکل کولنز انتقال کر گئے

کولنز کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی عمر 90 برس تھی۔ 1969 میں چاند پر نیل آرمسٹرانگ اور ایلڈرن کی چہل قدمی کے وقت کولنز چاند کے مدار میں تھے، مشن پر جانے والے خلابازوں میں سے زندہ رہنے والے ایلڈرن نے اپنی ساتھی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی خواہش کے مطابق ان کے کارنامے کا جشن منانا چاہیے۔