گیمز کیلئے طاقتور ترین سمارٹ فون ’’ریڈ میجک 6 ایس‘‘ متعارف

Published On 06 September,2021 08:35 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی کمپنی نوبیا نے اپنے ریڈ میجک 6 کا نیا فون متعارف کرا دیا ہے جسے گیمنگ کے شوقین افراد کیلئے تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس فون کا 12 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والا ماڈل 599 ڈالرز جبکہ 16 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 699 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا۔ فون میں یو ایس بی سی پورٹ ایکسٹرنل مانیٹر کی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

یہ فون 12 سے 16 جی بی ریم اور 128 جی بی سے 256 جی بی سٹوریج کے ساتھ 27 ستمبر سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔

فون کے فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کیمرا موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ریڈ میجک او ایس 4.0 سے کیا گیا ہے۔

فون کی پشت پر تین کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا بنیادی کیمرا چونسٹح میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ آٹھ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور ایک ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

فون میں ایک چارج سیپریشن موڈ بھی موجود ہے جو چارجنگ کے دوران حرارت کی شرح کو کم کرتی ہے۔

نوبیا کے فون کے اندر 5050 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور بیٹری کو 0 سے 100 فیصد تک 65 منٹ میں چارج کیا جاسکتا ہے۔

فون میں سنیپ ڈراگون 888 پلس کے ساتھ 5 جی سپورٹ موجود ہے جو 7.5 جی بی پی ایس ڈاؤن لنک اور 3.0 جی بی پی ایس اپ لنک اسٹریمنگ اسپیڈ فراہم کرسکتا ہے۔

فنگرپرنٹ ڈسپلے بھی فون کے اندر نصب ہے جو دل کی دھڑکن کو شناخت کرسکتا ہے، درحقیقت یہ ہیلتھ ایپ نہیں بلکہ حفاظتی فیچر ہے تاکہ سنسر کو دھوکا دینا ناممکن ہوجائے۔

شولڈر ٹریگرز کے فنکشنز کے لیے ریڈ میجک کے گیمنگ سافٹ ویئر کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس نئے فون میں 2 شولڈر ٹریگرز موجود ہیں جو 450 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ پر کام کرتے ہیں، فون کے بیک پر بھی ایک نیا ٹریگر نصب ہے۔

 

Advertisement