آئی پیڈ اور آئی فون کے بعد اب ایپل آئی کار کا منصوبہ

Published On 17 November,2021 12:38 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) ایپل کارپوریشن نے آئی کار بھی متعارف کروانے کی تیاری کر لی ہے جو بجلی سے چلے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کار اندازا 2025 تک فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔برطانوی کار لیزنگ کمپنی واناراما نے ایپل آئی کار کا مکمل تھری ڈی ڈیزائن جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ ڈیزائن بالکل درست اور حقائق پر مبنی ہے، کار میں ایک خودکار الکوحل میٹر بھی نصب ہو گا جو ڈرائیور کے بیٹھتے ہی اس کے نشے میں ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چلائےگا۔

کار کی ونڈ سکرین سمارٹ فون سکرین کی طرح ہو گی جس پر سامنے کا منظر اور سفر سے متعلق دیگر معلومات دیکھی جا سکیں گی۔ ڈرائیور اپنی سہولت کے مطابق ڈیش بورڈ تبدیل کر سکے گا۔
 

Advertisement