تازہ ترین
  • بریکنگ :- پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے41ویں مقابلےاختتام پذیر
  • بریکنگ :- آرمی چیف کی بطورمہمان خصوصی تقریب میں شرکت،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- تقریب کاانعقادجہلم گیریژن میں کیاگیا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- میگاشوٹنگ ایونٹ 26اکتوبرسےیکم دسمبرتک منعقدہوا
  • بریکنگ :- مقابلوں میں آرمی،نیوی اورایئرفورس کےنشانہ بازوں نےحصہ لیا
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےنمایاں کارکردگی دکھانےوالوں میں انعامات تقسیم کیے
  • بریکنگ :- سول آرمڈفورسزاورشہریوں سمیت 2500سےزائدنشانہ بازوں کی شرکت
  • بریکنگ :- انٹرفارمیشنزمقابلوں میں ملتان کورپہلےاورمنگلاکوردوسرےنمبرپررہی
  • بریکنگ :- انٹرسروسزمیچوں میں پاک فوج نےتمام مقابلےجیت لیے
  • بریکنگ :- دیگرمقابلوں میں پنجاب رینجرزپہلے،گلگت بلتستان اسکاؤٹ دوسرےنمبرپر
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےمارکس مین شپ میں اعلیٰ مہارتوں کےمظاہرےکوسراہا
  • بریکنگ :- ایک جوان کی شوٹنگ مہارت اس کاطرہ امتیازہے،آرمی چیف
  • بریکنگ :- بنیادی فوجی تربیت میں شوٹنگ مہارت مرکزی حیثیت رکھتی ہے،آرمی چیف

بیک وقت 4ڈیوائس پر لاگ ان، واٹس ایپ کی نئی سہولت متعارف

Published On 22 November,2021 06:59 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے فیچرز میں تبدیلی کا اضافہ کرتی رہتی ہے اور اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئےنت نئے کام کرتی رہتی ہے جبکہ اب کی بار کمپنی نے صارفین کے لئے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی زیر ملکیتی واٹس ایپ کی جانب سے ویب پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو ایک نئی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کی مدد سے ایک صارف بیک وقت چار ڈیوائس پر لاگ ان کرسکتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ ویب کے صارفین ایک وقت میں چار مختلف ڈیوائس استعمال کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کو ڈیسک ٹاپ بیٹا 2.2146.5 صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے، جس کے تحت کمپیوٹر اور ویب براؤزر کی مدد سے آخری آن لائن اسٹیٹس (لاسٹ سین)، پروفائل پکچر کی تبدیلی سمیت دیگر تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔

اس حوالے سے واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب بیٹا انفو کی جاری رپورٹ میں ملٹی ڈیوائس کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور نئے فیچر پر کام جاری ہے جس کی مدد سے اسٹیٹس دیکھنے کے دوران ویڈیو اور وائس کالز کی جاسکیں گی۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ یہ سٹیکرز کے لئے آنے والی دیگر اصلاحات میں سے ایک ہے، اگلے کچھ دنوں میں سٹیکر سے متعلق مزید مزید تبدیلوں کا اعلان کیا جائیگا۔