اسلام آباد میں ای گیمنگ مقابلہ، پانچ انٹرنیٹ گیمز میں شہریوں کی دلچسپی

Published On 10 January,2022 09:48 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں ای گیمنگ کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں ای گیمنگ کا مقابلہ سجا، پانچ انٹرنیٹ گیمز میں شہریوں نے بھرپور دلچسپی لی۔

پاکستان میں انٹرنیٹ گیمز کے مقابلہ ،کہیں پب جی ،فری فائر اور کہیں فٹ بال کے ماہروں نے منٹوں میں ای دشمن پچھاڑ دیئے۔ ای گیمنگ کے ماہر کھلاڑی جہاں خوشی سے پھولے نہیں سمائے وہیں کہتے ہیں کہ اس سے پاکستان میں ای گیمنگ کو فروغ ملے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ای گیمنگ کو فروغ دینے کے لیے مزید اس طرح کی تقریبات کا انعقاد آئندہ بھی کرواتے رہیں گے۔
 

Advertisement