واٹس ایپ پر 2 جی بی تک کی فائل بھیجنا ممکن

Published On 06 May,2022 06:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ایپس واٹس ایپ نے عوام کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے مزید نئے فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ پر ایموجی کے ساتھ پیغامات پر ردعمل کے ساتھ ساتھ اب زیادہ بڑی فائلز شیئر کی جاسکتی ہیں جبکہ گروپ چیٹ کے اراکین کی تعداد میں دُگنا اضافہ بھی کیا جاسکے گا۔ فیچرز پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اب صارفین کو آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوں گے۔

گروپ چیٹ کے فیچر کے تحت ایک گروپ چیٹ میں 256 کی جگہ اب 512 افراد کو شامل کرنا ممکن ہوگا۔ اس بارے میں واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ گروپ چیٹ کا فیچر آنے والے مہینوں میں دستیاب ہوگا ۔ دوسرا فیچر 100 ایم بی کی جگہ 2 جی بی تک کی فائل بھیجنے کا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فائلز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی اور اس سے کاروباری اداروں اور اسکول گروپس کو مدد مل سکے گی۔ بڑی فائلز بھیجنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے وائی فائی کا استعمال بہتر ہوگا۔ یہ فیچر ایک ہفتے کے اندر تمام صارفین کو دستیاب ہو گا۔

Advertisement