تازہ ترین
  • بریکنگ :- کوئٹہ :سی ٹی ڈی کی ہرنائی میں کارروائی،مبینہ دہشت گرد گرفتار
  • بریکنگ :- مبینہ دہشت گرد کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر ہے، ترجمان

پی ٹی اے کا غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے نیا نظام متعارف

Published On 21 June,2022 04:24 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے حوالے سے اہم پیش رفت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے نیا نظام متعارف کرا دیا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق نئے نظام کے مطابق غیر اخلاقی ویب سائٹس ڈی این ایس نظام کے تحت انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی سطح پر خود کار طریقے سے بلاک ہوسکیں گی، اس سے قبل ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو بھجوائی جاتی تھی۔

اس نئے نظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکینزم نہیں ہے، یہ نیا نظام صرف غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور انٹرنیٹ کی رفتار پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، ویب سائٹس بلاک کے خود کار نظام سے وقت کی بچت ہوگی۔