واٹس ایپ کے سٹیٹس فیچر میں دلچسپ اپ ڈیٹ متعارف

واٹس ایپ کے سٹیٹس فیچر میں دلچسپ اپ ڈیٹ متعارف

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی ریکارڈ شدہ آڈیو کو اپنے سٹیٹس پر لگا سکیں گے تاہم یہ اپ ڈیٹ فی الحال منتخب اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز پر دستیاب ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ میسجنگ ایپلی کیپشن صارفین کو یہ اختیار دے گی کہ وہ فیصلہ کرسکیں کہ ان کے وائس سٹیٹس کون کون سنتا ہے اور صارفین اپنی آواز کی ریکارڈنگ پر بھی کنٹرول رکھ سکیں گے کیونکہ فیچر کی مدد سے سٹیٹس پبلک کرنے سے قبل ڈیلیٹ کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

صارفین صرف 30 سیکنڈ کی آواز ریکارڈ کرکے سٹیٹس پر لگا سکیں گے جو کہ پہلے کی طرح صرف 24 گھنٹے تک موجود رہے گی اور مقررہ وقت کے بعد ختم ہوجائے گی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سٹیٹس فیچر میں ہونے والی یہ اپ ڈیٹ آنے والے ہفتوں میں دیگر واٹس ایپ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔