سعودی خلابازوں کی خلا سے پہلی ویڈیو سامنے آگئی

سعودی خلابازوں کی خلا سے پہلی ویڈیو سامنے آگئی

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپیس اتھارٹی نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا نورد ریانہ برناوی نے خلا سے سب کو  السلام علیکم  کہا، ان کے ساتھ سعودی خلانورد علی القرنی اور امریکی خلا باز پیگی وائٹسن بھی موجود تھے۔

خلا نورد ریانہ برناوی نے کہا کہ خلا سے السلام علیکم ہمارے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں۔

یا د رہے کہ سعودی خلانوردوں کو لے جانے والے سپیس ایکس کے تیار کردہ میزائل فالکن 9 نے گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سنٹر سے پرواز بھری تھی۔