واٹس ایپ نے ایموجی فیچرز میں اضافہ کر کے کی بورڈ میں تبدیلی کر دی

واٹس ایپ نے ایموجی فیچرز میں اضافہ کر کے کی بورڈ میں تبدیلی کر دی

فی الحال یہ آزمائشی ورژن میں ہے لیکن جلد ہی اسے دنیا بھر میں رائج کر دیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایپ میں ایموجی کی بورڈ کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ ڈویلپر اس پر کام کر رہے ہیں اور پلے اسٹور پر اس کا ورژن 2.23.9.2 اپ ڈیٹ کی صورت میں پلے سٹور پر موجود ہے۔

تاہم ظاہر ہے کہ مارکیٹ وسیع ہونے کی صورت میں اسے اینڈروئیڈ میں ہی لانچ کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ نے اس کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا ہے، اس میں ایموجی کی اقسام کی ایک بار کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گف اور سٹیکروں تک رسائی آسان بنائی گئی ہے۔