نگران وزیر آئی ٹی کی زیر صدارت سائبر سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

نگران وزیر آئی ٹی کی زیر صدارت سائبر سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کو آپریشنل بنانے کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے پیش نظر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم پاکستان کی سائبر سپیس کی نگرانی اور تحفظ کی ذمہ دار ہو گی، سائبر سکیورٹی اتھارٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی عائشہ حمیرا موریانی، ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بابر مجید بھٹی نے بھی شرکت کی۔