واٹس ایپ کا ویڈیو ریکارڈنگ سے متعلق ایک نئے فیچر پر کام شروع

واٹس ایپ کا ویڈیو ریکارڈنگ سے متعلق ایک نئے فیچر پر کام شروع

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے ایک زوم کنٹرول فیچر پر کام کررہا ہے جو آئی او ایس 24.9.10.75 اپ ڈیٹ کے طور پر کیمرے کی خصوصیات کو بہتر بنائے گا۔

ایپ کا نیا فیچر سہولت کو بہتر بناتے ہوئے صارفین کو اپنے پسندیدہ لمحات کو محفوظ کرنے اور شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرے گا، بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔