ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

ترجمان پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک پر ڈیٹا سروس مکمل بحال ہو چکی ہیں، پی ٹی سی ایل نیٹ ورک پر ڈیٹا سروسز کو بدھ کی سہہ پہر 3:48 پر مکمل بحال کر لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی سی ایل سسٹم میں خلل سے ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار تھی۔