2032ء میں سیارچہ زمین پر گر کر تباہی پھیلا سکتا ہے: ناسا کا انکشاف

2032ء میں سیارچہ زمین پر گر کر تباہی پھیلا سکتا ہے: ناسا کا انکشاف

اس سیارچے کی لمبائی چوڑائی دو وہیل کے برابر ہے، گرنے کی شدت 8 میگا ٹن کے برابر ہوگی یعنی ہیروشیما پر گرنے والے ایٹم بم سے 500 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

گو یہ ستارچہ اتنا بڑا نہیں کہ کرہ ارض سے زندگی کو نابود کر دے مگر خدانخواستہ کسی شہر پر گرا تو اسے برباد کر دے گا۔

ٹکراؤ کے راستے پر جنوبی امریکا، سعودی عرب، بھارت چین اور جاپان کے شہر واقع ہیں، ستارچے کو بڑا خطرہ سمجھ کر ناسا نے ایمرجنسی میں اپنی خلائی دوربین، جیمز ویب ٹیلی سکوپ کا رُخ 2024 YR4 کی سمت موڑ دیا ہے کہ اس کے قطر اور مدار کی پوری معلومات حاصل ہو سکیں۔

مقصد یہ ہے کہ خدانخواستہ ستارچے نے زمین کا رخ کیا تو خلائی جہازوں پر ایٹم بم لاد کر اسے تباہ کیا جا سکے، اسی منظرنامے کو 1998ء میں مشہور فلم ’’ آرماگیڈون‘‘ میں دکھایا جا چکا ہے۔