امریکا میں ٹک ٹاک سروس مکمل طور پر بحال

امریکا میں ٹک ٹاک سروس مکمل طور پر بحال

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گوگل اور ایپل کو ٹک ٹاک بحال کرنے پر جرمانہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی، جس کے بعد کمپنیز نے اپنے ایپ سٹورز پر ٹک ٹاک بحال کی۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کو 5 اپریل تک مؤخر کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2024ء میں چینی موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک امریکا میں دوسری سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ تھی۔