سپارکو نے ’سپیس فار کلائمیٹ‘ اقدام کا آغاز کر دیا: آئی ایس پی آر

سپارکو نے ’سپیس فار کلائمیٹ‘ اقدام کا آغاز کر دیا: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپارکو نے پاکستان کی پہلی جیواے آئی کلائمیٹ آبزرویٹری قائم کر دی ،فضائی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات اور گلیشیئرز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور سمندری سطح میں اضافے جیسے خطرات پر بھی نظر رکھی جائے گی، خلائی اور زمینی ڈیٹا کے امتزاج سے پالیسی سازوں کو مؤثر اور بروقت معلومات فراہم ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سپیس فار کلائمیٹ اقدام موسمیاتی اہداف کو عالمی کوششوں کے مطابق آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔